حیدرآباد،19مئی (اعتمادنیوز)حبیب نگر پولیس حدود میں پیر کے روز ایک 25سالہ پیش سے پینٹر نے اپنے رہائش گاہ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق 25سالہ بی بلراج ولدبی وینکٹ سوامی آغا پورہ کے شانتی نگر کے رہائش گاہ میں اتوار
کی رات خودکو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔افراد خاندان نے پولیس کو بتایا کہ معاشی پریشانیوں کی وجہ سے بلراج کافی پریشان تھے۔جسکی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے پھانسی لگالی۔حبیب نگر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔